25 نومبر 2026 - 00:43
امریکی ناکہ بندی توڑنے کا پکا ارادہ رکھتے ہیں، میجر جنرل رضائی

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نے زور دے کر کہا: ایرانی قوم، مسلح افواج اور حکومت کے تمام ادارے عَزْمِ صَمِیْم کے ساتھ امریکی ناکہ بندی توڑنے کا پختہ ارادہ رکھتے ہیں اور کسی بھی نئی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری میجر جنرل ڈاکٹر محسن رضائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر اپنے ذاتی صفحے پر لکھا:

- ایران کی ناکہ بندی کے لئے ٹرمپ اور اس کی ناکام ٹیم کی اسکیمیں اتنی ہی وہم پر مبنی اور لاحاصل ہیں جتنی کہ ان کی ناکام جنگی حکمتِ عملی وہم پر مبنی اور بے کار تھی۔

- ایرانی قوم، مسلح افواج اور حکومت کے تمام ادارے عَزْمِ صَمِیْم کے ساتھ ایران کے خلاف امریکی ناکہ بندی توڑنے کا پکا ارادہ رکھتے ہیں اور کسی بھی نئی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha